پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شدت 4.6ریکارڈ
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، شانگلہ اور۔۔۔
خیبر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی لہریں محسوس کی گئیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے ۔اچانک زمین لرزنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments