تصادم نہیں اب گرفتاریاں ہونگی

تصادم نہیں اب گرفتاریاں ہونگی

اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے تصادم نہیں ہو گا، اب گرفتاریاں ہوں گی۔

 صوبے میں حکومت اب ان کے ہاتھوں میں نہیں ورنہ تھری ایم پی او اور دفعہ 144 نہیں لگتی، حقیقت یہ ہے کہ لانگ مارچ میں ڈیڑھ دو سو لوگ ہیں جبکہ سہیل آفریدی کے ساتھ 1 لاکھ کا ہجوم ہونا چاہئے تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلئے دعا گو ہوں کیونکہ یہ عمران خان کی رہائی کی کاز کے لئے نکلے ہوئے ہیں لیکن حقیقت بتانے سے بھی باز نہیں آسکتا، علی امین گنڈاپور کو خود روکنے کیلئے کنٹینر کھڑے کروا دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ شوکت یوسفزئی سمیت ان کے سیاسی رہنماؤ ں کی گرفتاریاں ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...