پنجاب کیلئے عالمی اعزاز پر خوش ہونا چاہیے :عظمیٰ بخاری

پنجاب کیلئے عالمی اعزاز پر خوش ہونا چاہیے :عظمیٰ بخاری

جو 14 سال سے دھرنوں پر لگے ہیں انہیں اب کوئی فیض نہیں ملنا:وزیر اطلاعات

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کٹے اور وچھوں پر ایوارڈ نہیں ملا، پاکستان کو عالمی اعزاز ملنے پر فخر ہونا چاہیے ۔ پنجاب کے منصوبے کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کیا، اس سے قبل یہ ایوارڈ کسی کو نہیں ملا۔ دوسری مرتبہ نومئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو 14 سال سے دھرنوں پر لگے ہوئے ہیں انہیں اب کوئی فیض نہیں ملنا۔ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، پانچ سال میں 10 لاکھ گھر بنانے  کا ہدف ہے ۔ 2 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو اپنی چھت ملی، بلاسود قرضوں کے ذریعے عام آدمی کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں وزیر ہاؤسنگ بلال یا سین کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مستحق  خاندانوں کو صرف مالی مدد نہیں بلکہ اپنی چھت اور باعزت زندگی کا موقع مل رہا ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی کا کام مکمل خبر عوام تک پہنچانا ہے ، کسی کی تضحیک کرکے یا حقائق کو نظرانداز کرکے خبر بنانا صحافت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہر اقدام اور بیان کی جواب دہ ہیں اور کسی کے خلاف ذاتی مہم چلانا ان کا طریقہ نہیں۔ پاکستان اور پنجاب کو ملنے والے عالمی اعزاز پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر خوش ہونا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...