مسلسل غیر حاضری اور بدسلوکی پر سول جج ظل ہما برطرف

مسلسل غیر حاضری اور بدسلوکی  پر سول جج ظل ہما برطرف

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مسلسل غیر حاضری اور بدسلوکی پر سول جج ظل ہما کو برطرف کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہیں۔انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں سول جج کو بدسلوکی میں ملوث قرار دیتے ہوئے برطرفی کی سزا تجویز کی۔ سول جج کو اپنا مؤقف اور وضاحت پیش کرنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم انکوائری کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...