برطانوی وزیر کا دورئہ پاکستان مکمل، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

برطانوی وزیر کا دورئہ پاکستان مکمل، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

پاکستانی قیادت سے تجارت، تعلیم، سکیورٹی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان اسٹیفن ڈوٹی نے پاکستان کا پہلا دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیاسی، عسکری، تعلیمی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔اسٹیفن ڈوٹی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی ترقی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی تعاون پر بات چیت کی ،برطانوی وزیر نے تعلیمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں جامعات کے درمیان شراکت داری، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا برطانوی حکومت کے مطابق 2024-25 میں پاکستان میں 15 ہزار سے زائد طلبہ نے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے ذریعے برطانوی اسناد حاصل کیں،برٹش کونسل آئندہ مارچ میں برطانوی جامعات کا وفد پاکستان لانے کا منصوبہ رکھتی ہے ، جبکہ دہائی کے اختتام تک 100 سے زائد برطانوی جامعات کو پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں شامل کرنے کا ہدف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...