خیبرپختونخوا،بلوچستان میں آپریشن،خوارج،فتنہ الہندوستان کے18دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا،بلوچستان  میں  آپریشن،خوارج،فتنہ  الہندوستان کے18دہشتگرد  ہلاک

شمالی وزیرستان اور گردو نواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، 13 دہشتگرد مارے گئے مستونگ میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت 5دہشتگرد ہلاک، کوہاٹ میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 4اہلکار زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے ۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔دریں اثنا پولیس کے جوانوں نے کوہاٹ کے شادی پور پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ چار پولیس جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...