ملی یکجہتی کونسل کا کل سے یکجہتی فلسطین سرگرمیوں کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کا کل سے یکجہتی فلسطین سرگرمیوں کا اعلان

10اکتوبر اسلام آباد میں پریس کانفرنس ،13اکتوبر تک اجتماعات منعقد ہونگے مکہ امن معاہدے میں ایران سمیت تمام مسلم ممالک شامل کیے جا ئیں ، لیاقت بلوچ

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں کونسل کا مشاورتی اجلاس سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، سید احمد اقبال رضوی ، ڈاکٹر ضمیر اختر خان سمیت درجنوں رہنماؤں نے شر کت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 9 اکتوبر بروز جمعہ یکجہتی فلسطین کے عنوان سے ملک بھر میں مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 7 سے 13 اکتوبر تک فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف سطحوں پر سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ 13 اکتوبر کو ملتان میں جمعیت علمائے پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی بڑی کانفرنس میں بھی فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا پیغام اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ مکہ امن معاہدے میں ایران سمیت تمام مسلم ممالک کو شامل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...