2 ای سی پی ممبرز کی سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے 20لاکھ منظور
سی ڈی اے کا تزئین و آرائش ، الیکٹرک ومکینیکل ورک کیلئے ٹینڈر طلب کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (ایس ایم زمان )الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش ، الیکٹرک ومکینیکل کاموں کے لئے 20 لاکھ روپے سے زائد بجٹ منظور کر لیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے کو ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری دی ہے ،سی ڈی اے کا ڈائریکٹوریٹ آف مینٹی نینس آف پبلک بلڈنگز مذکورہ کام کرے گا، الیکشن کمیشن کے ممبر-II' کی سرکاری رہائش گاہ پر سول، الیکٹریکل اور مکینیکل سے متعلق کاموں کے لیے 10 لاکھ 19 ہزار 516 روپے اور ممبر-IV' کی سرکاری رہائش گاہ کے سول اور ای اینڈ ایم کاموں کے لیے 10 لاکھ 81 ہزار 4 روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ سی ڈی اے نے نجی کمپنیوں سے پیش کش طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments