فیلڈز سے گیس مقامی آبادی کا حق ،محروم نہیں رکھا جاسکتا :سینیٹ کمیٹی
کمپنیوں کو تمام گیسفکیشن سکیموں پر مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے ملک بھر میں گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس فراہم کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو تمام اہل گیسفکیشن سکیموں پر مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، ذیلی کمیٹی نے کہا کہ گیس فیلڈز کے قریب رہنے والی مقامی آبادی کو گیس کی فراہمی ان کا حق ، انہیں جائز حق سے مزید محروم نہیں رکھا جاسکتا ، کمیٹی کا اجلاس کنوینر جام سیف اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ، کنوینر کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد میں مزید تاخیر نہیں ہونی چا ہئے ،کمیٹی نے گھوٹکی قادرپور روڈ کی تعمیر و مرمت کی سفارش بھی کی ، کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نکالی جانے والی گیس اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ان علاقوں میں فراہم کی جانے والی گیس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments