اڈیالہ جیل:کسی کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)بانی تحریک انصاف عمران خان سے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے مقررہ روز کسی کوبھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔۔۔
ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے متعدد رہنماؤں کو دہگل ناکہ سے ہی واپس روانہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تاہم انہیں اڈیالہ جیل تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان رہنماؤں کو دہگل ناکہ پرہی روک کر واپس بھیج دیا گیا، ملاقات کیلئے مرتضیٰ طوری، عاصمہ راجہ، مبشر حسین، ندیم عباسی اور حمزہ گیلانی دہگل ناکہ پہنچے تھے ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مرتب فہرست میں رئیس عبدالقیوم کا نام بھی شامل تھا، تاہم وہ اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہ پہنچ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments