شارٹ سرکٹ،DHQ ہسپتال کی چلڈرن نرسری میں دھواں بھرگیا
نرسری بیسمنٹ میں ہونے کے باعث سٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ایم ایس
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال راولپنڈی کی نرسری میں بریکر میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر گیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ایم ایس ڈاکٹر اکرم نیازی کے مطابق نرسری کے بریکر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہوا جس کے باعث کمرے میں اچانک دھواں پھیل گیا۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے نرسری میں موجود دو بچوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جبکہ 13 نومولود پہلے ہی محفوظ مقام پر موجود تھے۔ دھواں مکمل طور پر نکالنے اور کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد تمام بچوں کو دوبارہ نرسری میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں آگ نہیں لگی تھی بلکہ بریکر میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں پیدا ہوا۔ کو ئی بچہ یا سٹاف ممبر زخمی نہیں ہوا ، بچوں کی نرسری بیسمنٹ میں ہونے کے باعث سٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments