پٹرول 2روپے 31پیسے ، ڈیزل 78پیسے فی لٹر مزید مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 398روپے 96پیسے ، ڈیزل کی 395روپے 72پیسے لٹر مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)اوگرا نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ وزارث پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments