190ملین پاؤنڈ کیس:بشریٰ بی بی ضمانت کیس سماعت کیلئے مقرر
وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ 15 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کاکیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے سزا معطلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments