51برس قبل گم ہونے والا والٹ مالک کو واپس مل گیا

51برس قبل گم ہونے والا والٹ مالک کو واپس مل گیا

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کے صوبے نووا اسکوٹیا کے شہر ڈارٹ ماؤتھ کے وکٹوریہ روڈ پر ایک گھر کی تزئین و مرمت کے دوران بڑھئی کو فرش کے ۔۔۔

نیچے سے 51 برس سے گمشدہ والٹ مل گیا۔والٹ کے اندر اس کے مالک کا ڈرائیونگ لائسنس، ڈارٹ ماؤتھ ہائی سکول کا طالب علم شناختی کارڈ، ہاتھ سے لکھا ہوا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، ایک ڈالر کا نوٹ اور 1975 میں ہونے والے ڈرامے ’’ہیملٹ‘‘کی تھیٹر ٹکٹ موجود تھی۔بڑھئی گولڈ سمتھ نے والٹ کے مالک کو تلاش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کیں۔ ان کی پوسٹ ڈونا گلروئے تک پہنچی، جنہوں نے والٹ میں موجود چیزوں کو دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ ان کے شوہر رچرڈ گلروئے کا والٹ ہے جواب 68سال کے ہیں ۔گولڈسمتھ سے رابطہ کرنے پر ان کا والٹ اور چیزیں 3دن میں ان کو مل گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...