پاک فوج نے استور تا سکردو 66 کلومیٹر روڈ مکمل کر لی
گلگت(دنیا نیوز)پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور اہم تعمیراتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ کم عرصے میں تعمیر کر لی۔
نئے ٹریک کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کم ہو کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے ۔ شَقمہ منٹھو روڈ ٹریک کی تعمیر سے گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے۔ نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے استور اور سکردو کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو سٹاک کی نقل و حمل کو فروغ ملے گا ۔دفاعی اقدامات کے ساتھ عوام کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے پاک فوج کا یہ تعمیراتی اقدام اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی بھی پاک فوج کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments