مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے 4 پرمٹس 33کروڑ 53 لاکھ روپے میں نیلام
پشاور(نیوزایجنسیاں)خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے 4پرمٹس 33کروڑ 53لاکھ روپے میں نیلام، چترال کے توشی ٹو پرمٹ کی سب سے زیادہ بولی لگی۔
پشاور سے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف محسن فاروق کے مطابق چترال کے توشی ٹو پرمٹ کی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر بولی لگی، گزشتہ سال سب سے زیادہ بولی 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر تھی۔محسن فاروق کے مطابق نیلامی سے 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالرز حاصل ہوئے ۔ چیف کنزرویٹر کے مطابق 4 میں سے 3 مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس چترال اور ایک کوہستان کی ہے ، انھوں نے کہا چترال گہریت گول کا پرمٹ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ کوہستان کائیگاہ کھوار کے پرمٹ کی نیلامی 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالرز میں ہوئی۔ نیلامی سے حاصل آمدن کا 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جائے گا جبکہ آمدن کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments