ایس ڈی پی آئی اور نیب کا ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے تعاون پر اتفاق

ایس ڈی پی آئی اور نیب کا ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے تعاون پر اتفاق

نیب بڑی حد تک ڈیجیٹلائزڈ ، تحقیقاتی ماڈل ’’ نیب آئی‘‘متعارف کرایا جا رہا دو طرفہ تعاون سے تحقیق کے جدید طریقہ کار سے استفادہ کیا جا ئیگا:چیئر مین نیب

 اسلام آباد (نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے )ایس ڈی پی آئی اور نیب نے ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں طویل مدتی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی خصوصی لیکچر سیریز سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا بیورو دس سالہ روڈ میپ تیار کر رہا ہے، ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون سے تحقیق کے جدید طریقہ کار سے استفادہ کیا جائے گا۔

بیورو اصلاحاتی منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ ملزمان اور شکایت کنندگان دونوں کو کارروائی کے منصفانہ اور شفاف ہونے پر اعتماد حاصل ہو۔ نیب کاغذی نظام سے بڑی حد تک ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل ہو چکا ہے اور اب مقامی مصنوعی ذہانت پر مبنی تحقیقاتی ماڈل ‘‘نیب آئی’’متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے ۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے چیئرمین نیب کو ایس ڈی پی آئی کی 29ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو 2 سے 5 نومبر تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...