صوبہ میں دہشتگردی، پی ٹی آئی سیاست میں مگن،پی پی پختونخوا
کرپشن اوردہشتگردی کے خاتمہ کے بجا ئے نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں چاہتے :صوبائی صدرعلی شاہ باچا
پشاور(دنیا نیوز)پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی، امن و امان، کرپشن، ترقی اور گورننس کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے صرف سیاسی سرگرمیوں اور عمران خان کے بیانیے پر زور دیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت مختلف اضلاع کے دورے کر رہی ہے، جن اضلاع میں پی ٹی آئی کی قیادت پہنچ رہی ہے وہاں دوسری سیاسی جماعتیں جلسہ نہیں کر سکتیں ۔ صوبے میں دہشت گردی،کرپشن،گورننس اور امن و امان کے مسائل ہیں لیکن ان معاملات پر توجہ دینے کے بجائے نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے ، روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں، سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں مگر پی ٹی آ ئی سیاست میں مگن ہے ، تاثر یہ دیا جا رہا کہ پیپلز پارٹی یا حکومت صوبے میں کسی سیاسی مداخلت یا تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں چاہتی ہے ۔پی ٹی آئی صوبے سے دہشت گردی، کرپشن ختم کر ے، گورننس کے مسائل پر توجہ دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments