کرک:شہید ایس ایچ او،پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا ،وزیراعلیٰ یا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا

کرک:شہید ایس ایچ او،پولیس  اہلکار کی نماز جنازہ ادا ،وزیراعلیٰ  یا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او داد خان اور پولیس اہلکار فرہاد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

 نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،نمازِ جنازہ کے  بعد شہدا کی میتیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ  تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہدا کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...