کیریک ٹرنچ 3 منصوبہ کی تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے :اویس لغاری

 کیریک ٹرنچ 3 منصوبہ کی تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے :اویس لغاری

وزیر توانائی کی درخواست پر منصوبہ پر پیشرفت ، درپیش مسائل کے حل کیلئے اجلاس راجن پور، ڈی جی خان، ڈی آ ئی خان کے درمیان رابطہ بہتر بنانے کے منصوبے کاجائزہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کی درخواست پر کیریک ٹرنچ تھری منصوبے پر پیش رفت اور درپیش امور کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری نے کی۔ اجلاس میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان رابطہ بہتر بنانے کے لیے جاری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ این ایچ اے چیئرمین نے منصوبے پر عمل درآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی سے متعلق امور، منصوبے کی بروقت تکمیل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تقاضوں کے مطابق ضروری اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری نے کہا منصوبہ کی تکمیل یقینی بنا نے کیلئے درپیش مسائل جلد حل کیے جا ئیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...