پختونخوا:قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر شہری پریشان

پختونخوا:قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر شہری پریشان

مختص فنڈز عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں:عوام کاصوبائی حکومت سے مطالبہ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان اضلاع کے لیے مختص فنڈز براہِ راست مقامی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں۔شہریوں کے مطابق، کرم، اورکزئی، مہمند اور باجوڑ سمیت مختلف قبائلی اضلاع میں پینے کے صاف پانی، سڑکوں، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی تاحال ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔قبائلی اضلاع کے بعض رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان علاقوں کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کو سیاسی کشمکش کے باعث موثر انداز میں استعمال نہیں کیا جا رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فنڈز کی تقسیم اور استعمال میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو مقامی ضروریات کے مطابق ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...