جعلسازی کیس ، ملزم کی ضمانت خارج کرنیکافیصلہ برقرار
ملزم رحمت شاہ نے وزیراعظم آفس اوروزارت داخلہ کے نام پرجعلسازی کی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامر ضیاء نے وزیراعظم آفس اور وزارتِ داخلہ کے نام پر جعل سازی کیس میں گرفتار ملزم رحمت شاہ کی درخواست ضمانت خارج کردی،گزشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیاکہ ملزم کے قبضے سے وزاتِ داخلہ کے میمورنڈم، جعلی کارڈز، اتھارٹی لیٹرز اور گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشنز برآمد ہوئی،فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم سنادیا، جج چودھری عامر ضیاء نے کہاکہ ایسے مقدمات میں ملزم حق کے طور پر ضمانت کا دعویٰ نہیں کر سکتا،مدعیِ مقدمہ کی ملزم کے خلاف کوئی ذاتی عناد ظاہر نہیں ہوتی،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments