نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
کراچی (آئی این پی) نواب شاہ شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگی اترنے سے ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔مرمتی کام کے لئے عملہ اور بوگی کو ٹریک سے ہٹانے کے لئے مشینری طلب کرلی گئی۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments