لاہور میں داخلوں کے ہدف کا صرف 30 فیصد حاصل
راجن پور 19 فیصد شرح کیساتھ 40 اضلاع کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کے اہداف کے حصول کے لیے اضلاع کی کارکردگی میں نمایاں فرق سامنے آگیا۔ 9 اکتوبر 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں داخلوں کے ہدف کا صرف 30 فیصد حاصل کیا جا سکا، جبکہ راجن پور 19 فیصد شرح کے ساتھ 40 اضلاع کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر ہے ۔ ساہیوال 72 فیصد شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ ساہیوال 72 فیصد شرح کے ساتھ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ ننکانہ صاحب 67 فیصد کے ساتھ دوسرے اور خانیوال 66 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکپتن 62 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے ، چنیوٹ 59 فیصد کے ساتھ پانچویں، اٹک 56 فیصد کے ساتھ چھٹے اور حافظ آباد 51 فیصد شرح کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ پنجاب کے 40 اضلاع میں سے صرف سات اضلاع داخلوں کے اہداف کے حصول میں 50 فیصد کی حد عبور کر سکے ہیں۔لاہور 40 اضلاع کی درجہ بندی میں 24ویں نمبر پر موجود ہے ۔فیصل آباد میں داخلوں کے ہدف کے حصول کی شرح 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ضلع 36ویں نمبر پر ہے ۔ بہاولپور بھی 23 فیصد شرح کے ساتھ 37ویں نمبر پر ہے ۔مظفرگڑھ میں داخلوں کے ہدف کا 21 فیصد حاصل کیا جا سکا، جبکہ کوٹ ادو 20 فیصد شرح کے ساتھ 39ویں نمبر پر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments