مغوی ایڈیشنل سیشن جج پنجگور بحفاظت گھر پہنچ گئے
کوئٹہ (کرائم رپورٹر) مغوی ایڈیشنل سیشن جج پنجگور کو گدر کے مقام پر چھوڑ دیا گیا اور وہ بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ رئیسانی کو 7 اکتوبر کو کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے بسیمہ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا ۔4 روز بعد انہیں گدر کے مقام پر چھوڑ دیا گیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments