پنکی کیس:تفتیشی افسر کوضمنی چالان پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
کراچی (سٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدا لت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتو ی کردی۔
سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے شریک ملزم ناصر کو مفرور قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اثاثے ضبط کرنے سے متعلق سرکاری وکیل کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔ عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments