ہائیکورٹ:بذریعہ نادرا ا ی بیلیٹنگ الاٹ 10پلاٹس منجمد کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے وفاقی دارالحکو مت میں نادرا ای بیلیٹنگ کے ذریعے الاٹ کئے گئے 10 پلاٹس کو منجمد کرنے یا تیسرے فریق کو منتقل کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو درخواست گزار کے خلاف دوبارہ کارروائی کرنے یا نوٹس جاری کرنے سے بھی روک دیا ،جبکہ سی ڈی اے کو متنازعہ پلاٹس کے حوالے سے کسی قسم کی منفی کارروائی یا تبدیلی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جسٹس اعظم خان نے شہری ساجد اسلم کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر حسنین حیدر تھہیم عدالت میں پیش ہوئے ۔ تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کی 111 کنال اراضی سی ڈی اے نے عوامی مقاصد کے لئے حاصل کی تھی جس کے عوض 2022 میں نادرا ای بیلیٹنگ کے ذریعے سیکٹر آئی 12/4 میں انہیں 10 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments