ایف آئی اے کی کارروائی ، افغانی سمیت 4 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، افغانی سمیت 4 ملزم گرفتار

ابتدائی تفتیش پر نادرا انٹیلی جنس افسرکو جوہر ٹاؤن نادرا سینٹر سے پکڑا گیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، افغان شہری سمیت 4 ملزم گرفتار، ملزم فیصل عرف عرفان نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ملزم فیصل کا نام غیر قانونی طور پر پاکستانی خاندان کے شجرئہ نسب میں شامل کیا گیا تھا، ملزم عرفان کے ساتھ آئے پاسپورٹ پراسیسنگ کے لیے 2 افغانی دلاور خان اور جہانزیب خان کو ایف آئی اے اے سی سی لاہور نے حراست میں لیا، ابتدائی تفتیش پر نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی کو جوہر ٹاؤن نادرا سینٹر سے گرفتار کیا گیا، نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی ملزموں کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا، ترجمان کا کہنا ہے نادرا اہلکار اور دیگر ملزموں کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...