متروکہ وقف املاک بورڈ کی 3 سال کیلئے تشکیل نو
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 3 سالہ مدت کے لیے تشکیل نو کر دی، متروکہ وقف املاک (مینجمنٹ اینڈ ڈسپوزل) ایکٹ 1975ء کی دفعہ 3(3) کے تحت وفاقی کابینہ نے اس بورڈ کی منظوری دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
بورڈ میں سرکاری اور غیر سرکاری اراکین کو شامل کیا گیا ہے ۔ سرکاری اراکین میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے علاوہ وزارتِ مذہبی امور کے جوائنٹ یا سینئر جوائنٹ سیکرٹری، پنجاب کے سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سندھ کے سیکرٹری اقلیتی امور، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اوقاف، حج و مذہبی امور اور بلوچستان کے سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی شامل ہیں۔ غیر سرکاری 15اراکین میں سندھ سے سردار تارا سنگھ (سکھ)، کرشن شرما (ہندو)، اجے کمار (ہندو) اورلیلیٰ ا عرف کلپنا (ہندو) ، پنجاب سے اظہار الحسن (مسلم)، بریگیڈیئر (ر) خالد صدیق (مسلم)، ڈاکٹر ممپال سنگھ (سکھ)، علی رضا ایڈووکیٹ (مسلم)، اندر جیت سنگھ (سکھ)، سردار سرجیت سنگھ کنول (سکھ) اور ستو نت کور (سکھ) ، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر سویرا پرکاش (ہندو)، سابق ایم پی اے اختیار ولی خان (مسلم)، من میت کور مشعل (سکھ) اور میثاق عارف (مسلم) کو بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments