ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ
لاہور ایئرپورٹ پر سہولت کاؤنٹر قائم ، ایئرلائنز کو نمائندے تعینات کرنیکی ہدایت کاؤنٹر پروازوں کی تازہ صورتحال، روانگی کے نئے اوقات بارے معاونت کی جائیگی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر، تکنیکی وجوہات کی بنا پر لاہور سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں،دوسری جانب سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پروازوں کی تاخیر اور منسوخی سے متاثرہ مسافروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سہولت کاؤنٹر قائم کر دیا گیا، متعلقہ ایئرلائنز کو اپنے نمائندے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کاؤنٹر پر مسافروں کو پروازوں کی تازہ ترین صورتحال، روانگی کے نئے اوقات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تکنیکی وجوہات کی بنائپر لاہور ایئرپورٹ سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 285 منسوخ کر دی گئی، جبکہ دبئی جانے والی پروازیں پی اے 410 اور پی اے 416 بھی روانہ نہ ہو سکیں۔لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز 8 ڈی 982 بھی منسوخ کر دی گئی۔ اندرون ملک فضائی آپریشن بھی متاثر رہا، کراچی جانے والی پروازیں پی نائن 845، پی ایف 146، پی کے 307 اور پی اے 401 منسوخ کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments