لانگ مارچ کے دوران رکاوٹوں سے متعلق کیس، پی ٹی آئی کی لارجر بینچ بنانیکی استدعا مسترد
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران رکاوٹوں کے خلاف پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے قرار دیا درخواست ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور وکیل کو میرٹ پر دلائل دینے کا کہا گیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا درخواست گزاروں کے وکلا نے جارحانہ انداز اور غیر ضروری طور پر سخت لہجہ اختیار کیا تاہم عدالت نے سینئر ایڈووکیٹ کے مرتبے کا احترام کرتے ہوئے کوئی سخت یا تادیبی کارروائی نہیں کی۔عدالت نے وکیل کو آئندہ احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پیشہ وارانہ آداب برقرار رکھنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments