بلوچستان اپوزیشن نے پختونخوامیں ایمرجنسی مسترد کرد ی

 بلوچستان اپوزیشن نے پختونخوامیں ایمرجنسی مسترد کرد ی

وفاق نے حالات کی بہتری کی کوشش کی، میر سلیم کھوسہ، ظہور بلیدی و دیگر خیبر پختونخوا حکومت کو بحال کیا جائے :یونس عزیز ، عبدالمالک ، اجلاس سے خطاب

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ حکومتی اراکین نے کہا وفاق نے حالات کی بہتری کی کوشش کی تاہم خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ درست نہیں تھا ،ایمر جنسی آئینی اقدام ہے ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال  کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات ہیں،مگر یہ جمہوری طریقہ نہیں،ووٹ کی عزت کا دعوی کہاں گیا؟ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کے پی میں ایمرجنسی اورگورنر راج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،خیبر پختونخوا حکومت کو بحال کیا جائے ۔صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا آج کے پی میں بے امنی ہے توکیا وفاقی حکومت آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائے ،دہشت گردی کیخلاف ریاست کیساتھ کھڑانہ ہونابھی ناقابل برداشت ہے ، مسلم لیگ (ن)کے صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے کہا وفاق نے حالات کی بہتری کی بہت کوشش کی لیکن ان کارویہ ٹھیک نہیں تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...