کراچی:کالعدم تنظیموں کے 3دہشتگرد گرفتار،دستی بم برآمد

کراچی:کالعدم تنظیموں کے  3دہشتگرد گرفتار،دستی بم برآمد

کراچی(سٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے شہر کے دو مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) سے ہے ، گرفتار ملزموں کے قبضے سے دو دستی بم اور ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)برآمد کیا گیا، ملزمان شہر میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق پہلی کارروائی میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ساجد یوسف ولد محمد یوسف اور شوکت علی عرف شوکی ولد حضور بخش کو لسبیلہ چوک بس اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دہشت گرد تربیت یافتہ ہیں جو اپنے کمانڈر کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ اور فرنٹیئر کور کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور اپنے کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھے ۔دوسری کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق کے شبہ میں دہشت گرد داد محمد عرف عادل ولد جلات خان کو اولڈ سبزی منڈی کے مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک تیار شدہ آئی ای ڈی برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کر چکا ہے اور اپنے کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ نمبر 95، 96 اور 97/2026، دفعہ 4/5 ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 اور دفعہ 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اعلیٰ حکام نے مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...