پشاور میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ،اسلحہ کی نمائش احتجاج اور ریلیوں پر پابندی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے 7دن کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق احتجاج۔۔
، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،حکم نامے کے مطابق حساس تنصیبات اور اہم شاہراہوں کے آس پاس خطرہ موجود ہے ، احتجاج یا جلوس شرپسند عناصر کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں ، پانچ یا اس سے زیادہ افراد جمع ہونے پر پابندی عائد ،اسلحے کی نمائش بھی ممنوع قرار دیدی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments