ایف بی آر افسروں کو غیر ملکی شہریت کا ڈیکلیریشن آج جمع کرانیکا حکم

ایف بی آر افسروں کو غیر ملکی شہریت  کا ڈیکلیریشن آج جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کو غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری دستاویزات کے ڈیکلیریشن آج تک جمع کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔۔

 ایف بی آر کے مطابق معلومات فراہم نہ کرنے والے افسروں کے  خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات اور ماضی کے سرکلرز کی روشنی میں اس سے قبل 9 اکتوبر تک تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کئی افسروں نے ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا، صورتحال کے پیش نظر تمام چیف کلکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج دفتری اوقات کے خاتمے تک لازمی تصدیق کریں کہ ان کے دائرہ اختیار میں گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام افسروں نے مقررہ فارمیٹ کے مطابق اپنی رپورٹس جمع کرا دی ہیں، افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلات بورڈ کے مخصوص کردہ ای میل ایڈریسز پر ارسال کریں۔ ایف بی آر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جو افسر آج آخری تاریخ تک اپنا ڈیکلیریشن جمع کرانے میں ناکام رہیں گے ان کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...