افغانستان سے دہشتگردحملے ختم کرنا طالبان حکومت کی ذمہ داری :پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ختم کرنا طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے۔۔
،افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے تقریباً 6ہزار جنگجو موجود ہیں۔افغان طالبان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے کہا افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرے کا سدباب کرنے کے بجائے الزامات اور بیان بازی کی جا رہی ہے ۔پاکستان کے داخلی معاملات پر بات کرنے سے افغان طالبان حکومت کی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتااور افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ختم کرنا طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ، خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments