پختونخوا کا بلوچستان سے کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں:سرفراز بگٹی

پختونخوا کا بلوچستان سے کوئی  موازنہ نہیں، وفاق کے اقدام کی  حمایت کرتے ہیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات اور دونوں صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں ۔۔

، وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے اور کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، بلوچستان حکومت وفاق کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے ۔بلوچستان اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا آئین بنانے والے اکابرین نے موجودہ نوعیت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین میں متعلقہ آرٹیکلز شامل کیے تھے ۔ آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات کا موازنہ کیا جا رہا ہے ، تاہم پورا پاکستان سن لے کہ دونوں صوبوں کے حالات اور ان کی حکومتوں کے کردار میں کوئی مماثلت نہیں۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ صرف امن و امان کی صورتحال تک محدود نہیں بلکہ حکومتی کردار ادا نہ کرنے کا معاملہ بھی ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی تعاون ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...