پی ٹی آئی کے 40سے زائدارکان استعفے نہیں دینگے :طارق فضل

پی ٹی آئی کے 40سے زائدارکان استعفے نہیں دینگے :طارق فضل

فتنے ، فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ؟ پی ٹی آئی کاچہرپہچان لیا

اسلام آباد (این این آئی،دنیانیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ فتنے اور فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں،نجی ٹی وی اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاپی ٹی آئی کے 40 سے زائد  ارکان استعفے نہیں دیں گے ، پہلے 36 افراد کا کہا تھا اب میں 40 کا کہہ رہا ہوں،یہ جتنے احتجاج کی کالز دیں، ان کے ساتھ کھڑا ہونے والا کوئی نہیں، لوگوں نے پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ پہچان لیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا اسلام آباد سے کنٹینر ہٹانے کا کام شروع ہے ، بہت جلد آپ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو کلیئر پائیں گے ، جو تعلیمی ادارے لانگ مارچ کی وجہ سے بند رہے وہ اب کھلے ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...