ارکان پارلیمنٹ کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی31دسمبر آخری تاریخ مقرر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مالی سال 26-2025 کے لیے اپنے۔۔
،شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے تفصیل جمع کروانے کی 31 دسمبر 2026 آخری تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔، جس کے بعد وہ اپنے گوشوارے جمع کروانے تک پارلیمنٹ یا اسمبلیوں کے اجلاسوں اور دیگر کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ فارم الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments