عاصم افتخارنے سیکرٹری خارجہ کاعہدہ سنبھال لیا،ڈارسے ملاقات

عاصم افتخارنے سیکرٹری خارجہ کاعہدہ سنبھال لیا،ڈارسے ملاقات

سیکرٹری خارجہ کی صدر سے بھی ملاقات،آصف زرداری کی نئی ذمہ داریوں پرمبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،دنیانیوز) ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ عاصم افتخار نے باضابطہ طور پر سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عاصم افتخار نے ملاقات کی ، اسحاق ڈار نے یو این میں مستقل مندوب کی حیثیت سے عاصم افتخار کی خدمات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا بھی کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...