حرمین شریفین کا تحفظ اور امن امت مسلمہ کیلئے ڈیڈ لائن :عالمی تعلیمی کانفرنس

حرمین شریفین کا تحفظ اور امن امت مسلمہ کیلئے ڈیڈ لائن :عالمی تعلیمی کانفرنس

امت مسلمہ کا سرمایہ وزراء،صدور نہیں ،علما اور اساتذہ ہیں ، قرآنی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنیکا وقت آگیا،گورنر سندھ تعلیم و تحقیق کے میدان میں امت کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا،مفتی عبدالرحیم

کراچی (سٹاف رپورٹر)جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کراچی میں دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس ہوئی، جس میں دنیا کے 34 ممالک کی جامعات کے چانسلرز، وائس چانسلرز اور ممتاز ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے تحت لیگ آف اسلامک یونیورسٹیز، مکہ مکرمہ کے اشتراک سے کیا گیا۔ کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں خوارج، دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کو امتِ  مسلمہ کی وحدت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور امن پوری امتِ مسلمہ کے لیے ریڈ لائن ہے ۔کانفرنس میں سعودی عرب، مصر، تیونس، ترکیہ، امریکا، لیبیا اور ملائیشیا سمیت 34 ممالک کے تعلیمی ماہرین نے شرکت کی جبکہ جامعۃ الازہر، جامعہ زیتونہ اور مختلف بین الاقوامی اسلامی جامعات کے سربراہان بھی شریک ہوئے ،اختتامی اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار یوسف اور گورنر سندھ نے بھی شرکت کی۔ جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا تعلیم و تحقیق کے میدان میں امت کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا امتِ مسلمہ کا اصل سرمایہ وزراء اور صدور نہیں بلکہ علما اور اساتذہ ہیں جو معاشرے کی فکری، اخلاقی اور علمی بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ قرآن کو صرف پڑھنے اور چومنے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے سمجھا جائے اور اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...