جمہوری پاکستان کیلئے ہر طرح کے مذاکرات پر تیار ہیں، اچکزئی

جمہوری پاکستان کیلئے ہر طرح کے مذاکرات پر تیار ہیں، اچکزئی

لکھ کر دیتے ہیں عمران سے ملوادیں باہر آکر کچھ نہیں بتائیں گے ،اپوزیشن لیڈر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،گوہر،متفقہ آئین کو متنازع بنایا جارہا ،ناصرعباس

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ہم جمہوری پاکستان کے لیے ہر طرح کے مذاکرت کے لیے تیار ہیں، ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیں، ہم لکھ کر دیتے ہیں باہر آ کر کچھ نہیں بتائیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا مجھے کہتے ہیں محمود خان نہیں ملنا چاہتا، میں ملنا چاہتا ہوں اور ہر جگہ مل لوں گا مگر وزیر اعظم ہائوس اور سپیکر آفس میں نہیں ملوں گا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کو رونے کی بھی اجازت نہیں، یہ مینڈیٹ بھی چوری کرتے ہیں رونے بھی نہیں دیتے ، ہم آئین کا رونا رو رہے تھے کہ انہوں نے صوبے میں گورنر راج و ایمرجنسی لگا دی۔محمود اچکزئی نے کہا جن بنیادوں پر کے پی کے میں گورنر راج لگایا ہے اس سے زیادہ برے حالات بلوچستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا گورنر راج بہت بڑا حملہ ہے ہم اپنی جماعتوں کو ہدایت کریں گے کہ آج سے پورے ملک میں اپنی حیثیت کے مطابق احتجاج کریں،ہم اس نظام کے خلاف جدوجہد بھی جاری رکھیں گے اور مذاکرت بھی کریں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا 11 اکتوبر جمہوری تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے ، غیر جمہوری اقدامات کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں گیارہ اکتوبر کے اقدامات کو واپس لیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا متفقہ آئین کو متنازع بنایا جارہا ہے ، سیاسی کارکنوں کو دہشت گردوں سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...