لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

 لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین  شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

لاہور، پشاور ،ایبٹ آباد (آئی این پی ،اے پی پی)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔دوسری طرف پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی تعداد 199ریکارڈ کی گئی ،سی ای آر پی آفس گلبرگ میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا ، کاہنہ نو میں 244، برکی روڈ 224، ماڈل ٹاؤن میں 220 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں،گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان ،صوابی ،بونیر ،سوات اور ہزارہ ڈویژن میں ایک روز قبل شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔ادھر ہزارہ ڈویژن میں بارش سے درجہ حرارت نمایاں کم ہونے پر سرد موسم باقاعدہ شروع ہو گیا ،خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔علاوہ ازیں ضلع دیامر کے مشہور سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے ، شدید برفباری کے باعث شاہراہِ بابوسر کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج بالائی اضلاع چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مری، گلیات، وادی نیلم، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...