بغیر اجازت صحافتی مواد کا استعمال 40 عالمی میڈیا ادارے اے آئی کمپنیوں کیخلاف متحد

بغیر اجازت صحافتی مواد کا استعمال  40 عالمی میڈیا ادارے  اے آئی کمپنیوں کیخلاف متحد

پیرس(اے ایف پی)نیویارک ٹائمز، دی اکانومسٹ اور اے ایف پی سمیت 40 بڑے میڈیا ادارے اے آئی کمپنیوں کی جانب سے صحافتی مواد بغیر اجازت استعمال کرنے کی روک تھام کیلئے عالمی اتحاد میں شامل ہوگئے ۔۔۔

پبلشرز کے اس اتحاد کو ’’سپر‘‘(SPUR) کا نام دیا گیا ہے ، جس کا مقصد میڈیا اداروں کو اپنے مواد کی نگرانی، کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور اے آئی کمپنیوں سے معاوضے کے معاہدے کرنے میں مدد دینا ہے ۔اتحاد کے ترجمان ڈیوڈ بٹل کے مطابق معیاری صحافت اے آئی ماڈلز کی بنیاد ہے ، لیکن پبلشرز کو اپنے کام کا منصفانہ معاوضہ یقینی بنانے کا نظام دستیاب نہیں۔نیویارک ٹائمز نے اے آئی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کے مبینہ غیر قانونی استعمال پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...