ترک صدر کوحوثیوں کیخلاف کارروائی کا کہہ سکتا ہوں:ٹرمپ

ترک صدر کوحوثیوں کیخلاف کارروائی کا کہہ سکتا ہوں:ٹرمپ

چین اورروس ایران کی مدد نہیں کررہے ،ایسا کیا تو نقصان اٹھائینگے :امریکی صدر ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید ہم حد سے آگے بڑھ گئے :ٹرمپ کا اعتراف ایرانی صدرکی رہبراعلیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے ملاقات،ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

واشنگٹن،تہران(اے ایف پی)صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر کو یمنی حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں۔منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر اردوان وہی کچھ کریں گے جو میں ان سے کرنے کو کہوں گا۔ ایران کے بارے میں بہت جلد کوئی فیصلہ کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ چین اورروس ایران کی مدد کر رہے ہیں، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں دونوں ممالک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پربیان میں کہاکہ اگر چین اورروس ایران کی مدد کر بھی رہے ہیں تو یہ محدود پیمانے پر ہوگی،میں اس امکان کو تسلیم نہیں کرتا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے کے معاملے میں شاید ہم حد سے آگے بڑھ گئے ۔زیادہ سختی یا حد سے زیادہ کارروائی کی گئی۔اب ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ہم کس سے بات کر رہے ہیں۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی سات گھنٹے طویل ملاقات کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انہوں نے ملک کو درپیش انتظامی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔یہ دوسرا موقع ہے جب ایرانی صدر نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی طویل ملاقات کا ذکر کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...