سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے  پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے معزول وزیراعلی ٰسہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر کی طرف سے دائر پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ۔۔۔

 صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو حراست میں لینا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جان اور آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،ان کو غیر قانونی حراست میں رکھنا آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے ، منتخب وزیراعلیٰ کی آزادی سلب کرنا اور ان کی موجودگی کے بارے میں معلومات نہ دینا سنگین آئینی معاملہ ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معزول وزیراعلیٰ کو فوری بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالت سے جواب طلب کرنے کی استدعا کی گئی کہ معزول وزیراعلیٰ سہیل فریدی کہاں ہیں ؟ کس کی تحویل میں ہیں ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...