عمران خان سے ملاقات کا دن،کسی کو اجازت نہ ملی بیرسٹر گوہر ملنے کیلئے نہیں پہنچے
راولپنڈی (آئی این پی )بانی تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے کسی پارٹی رہنما یا فیملی ممبر کوملنے کی اجازت نہ ملی ، ملاقات کیلئے آ نے والے پارٹی لیڈر،فیملی ممبر داہگل ناکہ سے واپس روانہ ہوگئے۔۔۔
عمران خان سے ملاقات کے لئے ان کے بہنوئی احد خان،نیاز اللہ نیازی ،محمد فیصل ملک،خالد یوسف چودھری،مصطفی بلوچ اڈیالہ جیل جانے کے لئے داہگل ناکہ پر پہنچے تھے تاہم ان کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان ملاقات لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود اڈیالہ نہیں آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments