اپوزیشن ارکان کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات،عامر ڈوگر کا خط، ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست

اپوزیشن ارکان کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات،عامر ڈوگر کا خط، ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست

اسلام آباد(نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک عامر ڈوگر، علی محمد خان، عمیر احمد نیازی، زین حسین قریشی اور سید علی رضا گیلانی شامل تھے۔۔۔

ملاقات کے دوران اپوزیشن اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے زیرِ راست اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی۔پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نے زیر حراست اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا اور زیرِ حراست اراکین اسمبلی کو ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ خط میں حاجی امتیاز، جمال احسن،ثناء اللہ مستی خیل ،داور کنڈی، جنید اکبر، امجد علی خان، فضل محمد خان اور عادل خان بازئی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ زیرِ حراست اراکین اسمبلی کو پارلیمانی کارروائی میں شرکت کا موقع دیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...