خواجہ آصف سے سربراہ برازیلی جوائنٹ چیفس کی ملاقات

خواجہ آصف سے سربراہ برازیلی  جوائنٹ چیفس کی ملاقات

راولپنڈی(اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ آصف سے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل ریناتو روڈریگز ڈی اگیار فریرے نے ملاقات کی۔۔۔

جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور برازیل کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ مفادات کے تحفظ سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...