گورنر راج کی کامیابی کیلئے دعاگو
فیصل آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں اگر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہ ہوتی تو حالات کنٹرول سے باہر ہوجاتے ، دعا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے مقاصد میں کامیابی ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا 2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی حکومت نواز شریف کے اصولی موقف کی وجہ سے بنی، این ایف سی میں سب سے زیادہ پیسہ ملنے کے باوجود کے پی پر توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے حکومت پر توجہ دینے کے بجائے صرف لانگ مارچ کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments